Brailvi Books

نور والا آیا ہے
2 - 24
مُناجات کی نِیّتیں:
مُناجات گو اِس طرح نیت کریں اور کروائیں: اََلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمیْنَ ط وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْن ط فرمانِ مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ:  نِیَّۃُ الْمُؤمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہٖ۔ یعنی ’’مسلمان کی نیت اُس کے عمل سے بہترہے۔‘‘ میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اچھی نیت نہ ہو توعمل کاثواب نہیں ملتا اِس لئے میں نیت کرتا ہوں، اللّٰہورسول عزَّوَجَلَّ وَ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکی اطاعت کرتے ہوئے ، حُصُول ِ ثواب کیلئے قاضِیُّ الحاجات عزَّوَجَلَّکی بارگاہ میں مُناجات یعنی دُعا کروں گا ، آپ بھی نیت کیجئے کہ میں رِضائے الٰہی کیلئے آدابِ دُعابجا لاتے ہوئے جہاں تک ہو سکا نیچی نگاہیں کئے دوزانو بیٹھ کر اور اگر دل میں خلوص پایا توروتے ہوئے یا اِخلاص کے ساتھ رونے والوں سے مُشابَہَت کی نیّت سے رونے جیسی صورت بنا کر یکسوئی کے ساتھ دُعا میں شریک رہوں گااورہر دُعائیہ شِعرکے ختم پر  اٰمین کہوں گا ۔
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب !		 صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد